ن لیگ اور پی ٹی آئی کانگران وزیراعلٰی کیلئے مختلف ناموں پر غور، مشترکہ دوست بھی متحرک

ن لیگ اور پی ٹی آئی کانگران وزیراعلٰی کیلئے مختلف ناموں پر غور، مشترکہ دوست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں انتخابات کی شفافیت کے لیے نگران وزیراعلی کے تقرر پر اہم تجاویز سامنے آگئیں۔نگران وزیراعلی کے ناموں پر اتفاق رائے کے لئے مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ دوستوں کی کسی ایک نام پر اتفاقِ رائے کے لئے بیک ڈور رابطے شروع ہو گئے۔مشترکہ دوستوں کی جانب سے تینوں جماعتوں کو اعظم سلمان سمیت  دو نام پیش کئے گئے۔۔مشترکہ دوستوں کا پیغام ہے کہ اگر چیف الیکشن کمشنر اپوازشن یا حکومت کے کسی ایک کو نگران وزیراعلی نامزد کریں گے تو شکوک وشبہات پیدا ہونے کا اخدشہ ہے۔مشترکہ دوستوں کی رائے  ہے کہ جمہوری روایات کو مدنظر رکھ کر آپس میں کسی غیر متنازعہ شخصیت کو نامزد کر دیں۔۔ دوسری طرف  وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے پر پی ٹی آئی آج نگران سیٹ اپ کے ناموں کا جائزہ لے گی۔ ابتدائی طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر سلمان شاہ، شعیب سڈل کے نام سامنے آئے ہیں  جبکہ پرویز حسن کا نام پر بھی زیر غور آئے گا۔دریں اثنا پنجاب پی ٹی آئی لیڈر شپ کے اجلاس میں بھی ناموں کا جائز ہ لیا جائے گا جبکہ آج چوہدری پرویز الہٰی بھی کچھ نام تجویز کریں گے، پی ٹی آئی تمام ناموں کا جائزہ لینے کے بعد دو نام پیش کرے گی۔دوسری جانب پنجاب میں نگران سیٹ اپ  کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ادھر  مسلم لیگ (ن) میں زیر غور آنے والے مختلف نام سامنے آ گئے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں جسٹس (ر)خلیل الرحمان رمدے، سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ اور جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ کے نام زیر غور آئے ہیں جبکہ پارٹی کی قیادت نے سینئر رہنماؤں سے مزید نام بھی طلب کر لئے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے اپنے طور پر کچھ ناموں پر غور کیا ہے تاہم انہیں سامنے نہیں لایا گیا۔ 
نگران وزیر اعلیٰ

مزید :

صفحہ اول -