پہلا ون ڈے ، پاکستان ویمنز ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے بدترین شکست

پہلا ون ڈے ، پاکستان ویمنز ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے بدترین شکست
پہلا ون ڈے ، پاکستان ویمنز ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے بدترین شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کے درمیان برسبین میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں  پاکستانی  ویمنز ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے بدترین شکست ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 40 اوورز میں ندا ڈار کی ففٹی     کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ہدف 29 اوورز میں صرف2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس سے قبل برسبین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا،جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کردیا گیا  تھا، آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس پر پاکستان کی جانب سے مبینہ علی اور سدرہ امین  اوپننگ کیلئے آئیں لیکن مبینہ علی صفر سکور پر ہی پویلین واپس لوٹ گئیں، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کار کردگی نہ دیکھا سکی، ندا ڈار 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

مزید :

کھیل -