آئی جی پی معظم جاہ انصاری کی سربند واقعہ کے شہداء کے گھر آمد
پشاور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری آج سربند تھانے پر حملے کے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس افسروں و جوانوں کی رہائش گاہوں پر گئے۔ آئی جی پی شہید ڈی ایس پی سردار حسین کی رہائش گاہ متھرا پشاور میں واقع گاڑہ تاجک، شہید کانسٹیبل جہانزیب کی رہائش گاہ واقع بڈھ بیرکگہ ولہ اور شہید کانسٹیبل ارشاد کی رہائش گاہ واقع متنی گاؤں گئے۔جہاں انہوں نے شہدائکے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدائکے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پی نے تینوں شہدائکے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدائکو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائیں اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔آئی جی پی نے پولیس شہدائکے بچوں کو سینے سے لگایا اور ان سے دلی ہمدردی اور شفقت کا بھرپور اظہار کیا۔ شہدائکے ورثائسے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے تینوں پولیس شہداء کی فرائض کی ادائیگی کے جذبے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی پی نے کہا کہ آدھی رات کو گہرے اندھیرے میں انہوں نے شدید فائرنگ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے پولیس ساتھیوں کی مدد کے لیے پولیس تھانہ پہنچنے کی کوشش کی۔جوان کی فرائض کی پکار پر لبیک اور بے پناہ دلیری اور بہادری کا جیتاجاگتا ثبوت ہے۔آئی جی پی نے کہا کہ پولیس شہدائکی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اور اس بزدلانہ واقعے میں ملوث عناصر کو بہت جلد بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائیگی۔آئی جی پی نے تینوں پولیس شہدائکے لیے پولیس شہید پیکج کے تحت حاصل تمام مراعات اور بچوں کی مفت تعلیم کا اعلان بھی کیا۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور ایس ایس پی آپریشنزپشاور بھی اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔