کراچی کے تمام نتائج شام تک تیار ہو جائیں گے،صوبائی الیکشن کمشنر 

کراچی کے تمام نتائج شام تک تیار ہو جائیں گے،صوبائی الیکشن کمشنر 
کراچی کے تمام نتائج شام تک تیار ہو جائیں گے،صوبائی الیکشن کمشنر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہاہے کہ کراچی کے تمام نتائج آج شام تک تیار ہو جائیں گے،کتنا ٹرن آﺅٹ رہا، ووٹنگ کی گنتی کے بعد پتہ چلے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہاکہ کراچی میں 246 یوسیز ہیں، کراچی میں57 ریٹرننگ افسران نے خدمات سرانجام دیں،الیکشن کمشنر نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی، ان کاکہناتھا کہ کراچی میں لوکل گورنمنٹ کے 1230 حلقے ہیں، سندھ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 16 اضلاع تھے، کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔
اعجاز انور چوہان نے کہاکہ کراچی کے تمام نتائج آج شام تک تیار ہو جائیں گے،کتنا ٹرن آﺅٹ رہا، ووٹنگ کی گنتی کے بعد پتہ چلے گا، صوبائی الیکشن کمشنر کاکہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق نتائج آر اوز کے پاس ہیں ، کسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی ۔