سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا، الیکشن کو نہیں مانتے ،فیاض الحسن چوہان

سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا، الیکشن کو نہیں ...
سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا، الیکشن کو نہیں مانتے ،فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں  دھاندلا ہوا، پی ٹی آئی کے کارکنان کے پاس دھاندلی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ 
 نجی ٹی وی چینل "ڈا ن نیوز"کے مطابق  فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہم اس دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات کو کسی صورت نہیں مانتے، الیکشنز کرانے والے حلقوں کی طرف سے غیر ذمہ درانہ رویہ اختیار کیا گیا، سندھ پولیس کی سربراہی میں دھاندلی کی گئی ، پیپلز پارٹی پر منتخب چور ٹولہ صاف و شفاف الیکشن سے نہیں جیت سکتا۔

مزید :

قومی -