آپ کو تو خود تفتیش کی ضرورت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ ایف آئی اے تفتیشی افسر پربغیر تیاری آنے پر برہم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ سوشل میڈیا پر تاجر کیخلاف مہم چلانیوالے 2 افراد کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران تفتیش مکمل نہ ہونے اور بغیر تیاری پیشی پر ایف آئی اے تفتیشی افسر پر برہم ہو گئے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ایف آئی اے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو تو خود تفتیش کی ضرورت ہے،آپ نے کیا تیاری کی ہوئی ہے، آپ کو تو کچھ پتہ ہی نہیں ، آپ کو تو خود انویسٹی گیشن کی ضرورت ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر تاجر کیخلاف مہم چلانیوالے 2 افراد کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،تفتیش مکمل نہ ہونے اور بغیر تیاری پیشی پر چیف جسٹس ہائیکورٹ ایف آئی اے تفتیشی افسر پر برہم ہو گئے ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ 2 سال ہو گئے آپ نے ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی ، سال سے زائد تو ضمانت ہوئے ہو گیا، اس کے بعد آپ نے تفتیش ہی نہیں کی،چیف جسٹس نے ایف آئی اے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو تو خود تفتیش کی ضرورت ہے،آپ نے کیا تیاری کی ہوئی ہے، آپ کو تو کچھ پتہ ہی نہیں ، آپ کو تو خود انویسٹی گیشن کی ضرورت ہے ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاتارڑ صاحب انہیں بتائیں ہائیکورٹ میں کیسے تیاری کرکے آتے ہیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہاکہ میں دیکھ لیتا ہوں ، عدالت کچھ وقت دے دے،عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی کو ہدایت کرتے ہوئے کہاجائیں اور تیاری کیساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ تفتیشی کو پتہ ہی نہیں تفتیش کا، ضمانت منسوخی کی درخواست کیسے سنیں ،عدالت نے تفتیشی افسر کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔