نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ، جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے واضح کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ان کے نام سے متعلق خبرحقائق پرمبنی نہیں، نگران وزیراعلیٰ کے عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں کسی نے مجھ سے رائے نہیں لی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے میرے نام سے متعلق خبرحقائق پرمبنی نہیں اور نگران وزیراعلیٰ کے عہدے میں دلچسپی بھی نہیں رکھتا۔