یوسی چیئرمین کی نشست پر ناکامی کے بعد خرم شیر زمان کا بیان سامنے آگیا، بڑا اعتراف کرلیا

یوسی چیئرمین کی نشست پر ناکامی کے بعد خرم شیر زمان کا بیان سامنے آگیا، بڑا ...
یوسی چیئرمین کی نشست پر ناکامی کے بعد خرم شیر زمان کا بیان سامنے آگیا، بڑا اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلدیاتی انتخابات میں یوسی چیئرمین کی نشست پر ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے میئر کراچی کیلئے امیدوار خرم شیر زمان کا بیان سامنے آگیا اور بڑا اعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق خرم شیر زمان کاکہناتھا کہ جماعت اسلامی نے اچھی کمپین چلائی،ہماری کمپین اتنی اچھی نہیں تھی ،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے15سال میں کراچی کیلئے کیا کیا؟ان کاکہناتھا کہ جیسے جیسے نتائج آتے جائیں گے ہمارے نمبرز میں اضافہ ہوں گے،کراچی میں ہم اچھی کمپین چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے،خرم شیر زمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں خرم شیر زمان میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار تھے۔