میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ، سعید غنی نے دو ٹوک پیغام دے دیا 

میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ، سعید غنی نے دو ٹوک ...
میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ، سعید غنی نے دو ٹوک پیغام دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے میئر کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کا کوئی اراداہ نہیں بلکہ ہم جماعت اسلامی سے بات کریں گے ۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے پیپلز پارٹی کراچی کی بڑی جماعت کے طور سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا ہے ، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا،ہماری کوشش تھی کہ ایم کیو ایم انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان نہ کرے ،  سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر سب کیساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، کوشش کریں گے اپنا میئر لائیں۔

مزید :

قومی -