تنظیم آرائیں انٹرنیشنل سعودی عرب کا نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض (وقار نسیم وامق) تنظیم آرائیں انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر چوہدری بشیر احمد آرائیں کی جانب سے آرائیں انٹرنیشنل ریاض ریجن کے نومنتخب صدر میاں ساجد، جنرل سیکرٹری وسیم ساجد، آرگنائزنگ کمیٹی اور اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا.
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونیوالی تقریب میں آرائیں برادری کے سرکردہ افراد نے خصوصی شرکت کی اور نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی.
تنظیم آرائیں انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر چوہدری بشیر احمد آرائیں اور جنرل سیکریٹری وقار نسیم وامق نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں موجود آرائیں برادری انسانیت کی خدمت کے جذبے اور ایثار کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، تنظیم کے نومنتخب ارکان اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ حسبِ سابق تنظیم آرائیں انٹرنیشنل سعودی عرب سفارتخانہ پاکستان کے ساتھ اپنا ہرممکن تعاون جاری رکھے گی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہے گی.
اس موقع پر نومنتخب صدر ریاض ریجن میاں ساجد مشتاق نے برادری، پاکستان اور سعودی عرب کے لئے جذبہء خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ برادری کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ہماری توجہ دونوں ممالک کے درمیان بھترین تعلقات کو فروغ دینا ھے سماجی رابطوں کے ساتھ ساتھ کاروباری روابط کو بھی مزید مستحکم بنایا جائے گا.
آرگنائزنگ کمیٹی اور دیگر اراکین کی جانب سے تنظیمی امور سے متعلقہ اہم تجاویز بھی پیش کی گئیں. تقریب میں چیف آرگنائزر مجاہد ندیم رامے، چوہدری مشتاق عزیز، منیر احمد شاد، ڈاکٹر وقار، میاں کاشف، وقار عظیم، عبدالستار آرائیں، میاں نادر،عمران یونس، میاں حماد بشیر اور دیگر اراکین نے شرکت کی.