چار ملکی وومین فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم ماریشیئس سے ہار گئی

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں کھیلے جانے والے چار ملکی وومین فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم ماریشیئس سے ہار گئی.
سعودی عرب کے شہر دمام میں پاکستان کی وومین فٹ بال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ ماریشیئس کے ساتھ کھیلا جس میں مخالف ٹیم نے دو گول کئے تاہم پاکستانی ٹیم ایک گول کر سکی جسکے نتیجے میں ماریشیئس کی وومین فٹ بال ٹیم نے مقابلہ دو ایک سے جیت لیا.
پاکستانی وومین فٹ بال ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ 19 جنوری کو سعودی عرب کے ساتھ کھیلے گی.اس سے قبل پاکستان وومین فٹبال ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میں کوموروس کو 1-0 سے شکست دی تھی.