نگران وزیراعلیٰ کا تقرر ، پرویز الٰہی نے گورنر کو 3 نام بھجوا دیئے 

نگران وزیراعلیٰ کا تقرر ، پرویز الٰہی نے گورنر کو 3 نام بھجوا دیئے 
نگران وزیراعلیٰ کا تقرر ، پرویز الٰہی نے گورنر کو 3 نام بھجوا دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کو نگران وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام بھجوا دیئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کی نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پراہم ملاقات ہوئی تھی جس میں تین نام فائنل کئے گئے تھے ،دونوں رہنماﺅں میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے ناموں پر اتفاق ہوا تھا۔
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے گورنر پنجاب کو بھجوا دیئے ہیں ۔