نگران وزیراعلیٰ کا تقرر، نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ،نام اتحادیوں سے مشاورت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ

کیپشن: File Photo
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پرغورکیاگیا،مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے مختلف ناموں پر مشاورت کی،شارٹ لسٹ کئے جانے والے ناموں سے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بھی مشاورت کریگی۔
ذرائع کاکہناہے کہ ن لیگ نے شارٹ لسٹ کئے جانے والے ناموں کو اتحادیوں سے مشاورت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم ، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور پارلیمانی بورڈ کے قیام پر بھی مشاورت ہوئی،اجلاس کے دوران فعال ،متحرک اور مخلص کارکنوں کو آگے لانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔