آسٹریلیا میں آدمی اپنے اغواءکا ڈرامہ کرکے گرل فرینڈ کے ساتھ رہنے چلا گیا ، ڈرامائی کہانی سامنے آگئی

آسٹریلیا میں آدمی اپنے اغواءکا ڈرامہ کرکے گرل فرینڈ کے ساتھ رہنے چلا گیا ، ...
آسٹریلیا میں آدمی اپنے اغواءکا ڈرامہ کرکے گرل فرینڈ کے ساتھ رہنے چلا گیا ، ڈرامائی کہانی سامنے آگئی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  اپنے اغوا ءکا  ڈرامہ رچانے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے  شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے یہ ڈرامہ اس لیے کیا تھا تاکہ وہ اپنی پارٹنر کی بجائے  اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ وقت گزار سکے۔
LAD Bible کی ایک رپورٹ کے مطابق 35 سالہ شخص، جس کی شناخت پال ایرا کے نام سے ہوئی ہے، کو  اپنے ہی اغواء کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، اس دعوے کی وجہ سے  پولیس کو  ایک مہنگی اور وقت طلب تفتیش شروع کرنی پڑی تھی۔پولیس پراسیکیوٹر سارجنٹ کیٹ میک کینلے کے مطابق  تحقیقات پر حکومت اور پولیس فورس کو 25 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم اور 100 سے 200 گھنٹے کا وقت ضائع کرنا پڑا تھا۔

پال  ایرا مبینہ طور پر نئے سال کے موقع پر اپنے گھر سے اپنی پارٹنر کو یہ بتا کر  نکلے تھے کہ وہ ڈپٹو میں ایک 'فنانشل ایکسپرٹ ' سے ملنے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھی کو ایک جنسی کارکن کی طرف سے رات گئے ایک ٹیکسٹ پیغام موصول ہوا جس نے دعویٰ کیا کہ اسے اغواء کر لیا گیا ہے۔ ٹیکسٹ پیغام میں مبینہ طور پر کہا گیا تھا کہ اغوا کار  پال ایرا کو ان کی موٹر سائیکل کے بدلے صبح چھوڑ دیں گے۔

پیغام ملنے کے بعد پال  ایرا کی  پارٹنر نے  پولیس سے رابطہ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسٹر ایرا کو اغوا ءکر لیا گیا ہے اور اس کی 7 ہزار ڈالر کی  ڈرٹ بائیک  کے لیے اسے یرغمال بنایا گیا ہے۔  پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا، گھنٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاش اور عینی شاہدین کا انٹرویو کیا۔ تاہم تحقیقات کے دوران  پال  ایرا کو مبینہ طور پر کیمرہ پر اپنی گرل فرینڈ  کے گھر  رات کو  ایک بیگ کے ساتھ داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایک بیان میں پولیس نے تصدیق کی  ہے کہ پال  ایرا نے اپنے اغواء کی کہانی خود گھڑی تھی۔ عدالت میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پال  ایرا نے مبینہ طور پر اغوا کءے اگلے دن اپنے والد کو فون کرکے کہا تھا کہ انہیں اس کے اغوا کار ان کی کار میں چھوڑ دیں گے۔ مزید تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ کالیں ڈپٹو سے کی گئی تھیں نہ کہ وولونگونگ سے جہاں مسٹر ایرا نے اغواءہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

ان کی عدالت میں پیشی کے دوران، پال ایرا کی والدہ، بہن اور پارٹنر موجود تھے۔ اس کیس کو مجسٹریٹ نے 'کافی عجیب' قرار دیا اور ایرا کو ضمانت دے دی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -