تامل اداکارہ نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی تو لوگوں نے انہیں لالچی قرار دینا شروع کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) تامل اداکارہ مہالکشمی نے ستمبر 2022ء میں فلم پروڈیوسر رویندر چندر شیکھرن کے ساتھ شادی کر لی تھی۔ گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ پہلی بار تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو انٹرنیٹ صارفین نے اسے بری طرح ٹرول کرنا شروع کر دیا اور پیسے کی لالچی قرار دے دیا۔
ٹائمز نو نیوز (Times Now News)کے مطابق رویندر چندر شیکھرن انتہائی موٹاپے کا شکار ہیں اور ان کی عمر بھی کافی زیادہ لگ رہی ہوتی ہے۔ کسی پہلو سے وہ اداکارہ مہالکشمی کے شوہر نہیں لگ رہے ہوتے۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب پیسے کا کمال ہے۔ اداکارہ نے پیسے کی خاطر ایسے شخص سے شادی کر لی ہے جو کسی طور اس کا شوہر نہیں لگتا۔ایک شخص نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”جب آپ اپنے پارٹنر کی بجائے پیسے کو زیادہ پیار کریں تو یہی ہوتا ہے۔“
انٹرنیٹ صارفین کو مہالکشمی کا شوہر بھلے پسند نہ آیا ہو تاہم مہالکشمی اپنے انتخاب پر بے حد خوش ہیں اور انٹرنیٹ پر تصاویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر کے لیے خوب محبت کا اظہار کیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ ”ہم ایک دوسرے نہیں بنے بلکہ ایک ایک دوسرے کو دیوانگی کی حد تک چاہتے ہیں۔“