روس کا یوکرین میں شہری آبادی پر میزائل حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

روس کا یوکرین میں شہری آبادی پر میزائل حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی
روس کا یوکرین میں شہری آبادی پر میزائل حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن)  یوکرین کے شہر دنیپرو میں روسی میزائل حملے سے مرنے والوں کی تعداد پیر کے روز 40 ہو گئی ، درجنوں افراد اب بھی  لاپتہ ہیں۔  یہ ماسکو کی جانب سے دور دراز شہروں پر میزائل داغنے کی تین ماہ کی مہم کا سب سے مہلک شہری حملہ ہے۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق  یوکرین کے حکام نے ڈنیپرو میں ہفتے کے روز ہونے والے حملے کے ملبے میں کسی اور کے زندہ ملنے کی بہت کم امید کا اعتراف کیا، لیکن صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وسطی یوکرین کے شہر میں  ریسکیو کا کام 'جب تک جان بچانے کا معمولی سی امید بھی  ہو' جاری رہے گا۔ انہوں نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا 'درجنوں لوگوں کو ملبے سے بچا لیا گیا، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ ہم ہر شخص کے لیے لڑ رہے ہیں۔'

ماسکو نے اکتوبر سے فضائی حملوں کی مہم میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کی ہے  اور کہا ہے کہ ڈنیپرو میں واقعہ یوکرین کے فضائی دفاع کی وجہ سے ہوا تھا۔ کیف کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اینٹی شپ میزائل کو مار گرانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ روس کے تازہ ترین حملوں کے دوران ہفتے کے روز ڈنیپرو میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

شہر کے اہلکار گیناڈی کوربن نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے تھے  جب کہ  30 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 بچوں سمیت 75 افراد اس حملے میں  زخمی ہوئے ہیں۔