کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ، جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ، جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج ...
 کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ، جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے خلاف ‏امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی نے کل 17 جنوری بروز منگل ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  سراج الحق نے کل منصورہ میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مرکزی قیادت شریک ہوگی۔  اجلاس دو بجے منصورہ میں شروع ہو گا اور   کراچی کے انتخابات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
 

مزید :

قومی -