لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سندھ اور بین الاقوامی نمائندوں نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عامر رضا نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل عامر رضا نے وفد کو پی ڈی ایم اے کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وفد کو فلڈ سمولیشن ماڈل بارے بریفنگ دی۔ وفد نے فلڈ سمولیشن ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عامر رضا کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ ہیٹ ویو بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ مری میں برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو تمام تر ریسکیو و ریلیف کا سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات لے رہی ہے۔
فلڈ سمولیشن ماڈل ارلی وارننگ اور بچاؤ اور ریسکیو و ریلیف اقدامات کیلئے بہت فائدے مند ہے۔ وفد کی جانب سے کہا گیا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم متاثر کن ہیں۔ قدرتی آفات سے بچنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ شہریوں کو قدرتی آفات کے بارے میں آگاہی سے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔