مشعال ملک کی والدہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں۔
ریحانہ حسین ملک تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے تہاڑ جیل میں بند رہنما یاسین ملک کی خوش دامن تھیں ۔
اہلِ خانہ کے مطابق مشعال ملک کی والدہ کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔