بیرسٹر گوہر کے ذریعے تحریک انصاف جو دستک دے رہی تھی وہ اب کام میں آنا شروع ہوگئی ہے ، تجزیہ نگار

Jan 16, 2025 | 09:42 PM

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور تجزیہ نگار ماجد نظامی کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی اقتدار میں واپسی کا راستہ کٹھن ہے اور اس میں ابھی بہت سے ’ اگر مگر ‘ موجود ہیں۔سماء نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار ماجد نظامی نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم گفتگو کی اور پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں پر بھی اظہار خیال کیا۔

انہوں نے  کہا کہ بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کے ذریعے تحریک انصاف جو دستک دے رہی تھی وہ اب تھوڑا سا کام میں آنا شروع ہوگئی ہے اور ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ( ن ) اس پوزیشن میں نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جو حیثیت یا ان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جو کوآرڈینیشن ہے اس میں ہم وہ تصور بھی نہیں کرسکتے کہ وہ کوئی احتجاج کی صدا بلند کریں گے اور میرا خیال ہے کہ وہ ایک بار پھر سے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مجھے لگتا ہے کہ یہ پراسیس آگے بڑھے گا، اور مسلم لیگ ن کا جو مزاحمتی گروپ ہے وہ اس پر آواز بلند کرے گا اور ہوسکتا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کے جھنڈے تلے کھڑے ہونے کی کوشش کریں ۔عمران خان کی اقتدار میں واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ  ان کی اقتدار میں واپسی کا راستہ کٹھن ہے اور اس میں ابھی بہت سے ’ اگر مگر ‘ موجود ہیں ۔

مزیدخبریں