بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، چابہار بندرگاہ سے علیٰحدگی، ایران کو  کتنےملین ڈالرز  ادا کردیئے ؟ جانیے  

بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، چابہار بندرگاہ سے علیٰحدگی، ایران کو  کتنےملین ...
بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، چابہار بندرگاہ سے علیٰحدگی، ایران کو  کتنےملین ڈالرز  ادا کردیئے ؟ جانیے  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، چابہار بندرگاہ سے علیٰحدگی، ایران کو  کتنےملین ڈالرز  ادا کردیئے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت ایران کی چا بہار بندرگاہ سے عملی طور پر علیٰحدگی اختیار کررہاہے۔بھارت نے پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ایران کو اپنی طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم ادا کردی ہے جس کے بعد اب ایران اس سرمائے کو بھارت کی شمولیت کے بغیر بندرگاہ پر سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق چابہاربندرگاہ کی ترقی اور آپریشن کے ذمہ دار پبلک سیکٹر کمپنی، انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ (IPGL) کے بورڈ پر حکومت کے نمائندے بھی اجتماعی طورپر مستعفی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ IPGL کی آفیشل ویب سائٹ کو بھی غیر فعال کردیا گیا ہے۔