سٹیو سمتھ نے آخری گیند پر سنگل نہ لے کر بابر اعظم کو ناراض کرنے کی وجہ بتا دی

سٹیو سمتھ نے آخری گیند پر سنگل نہ لے کر بابر اعظم کو ناراض کرنے کی وجہ بتا دی
سٹیو سمتھ نے آخری گیند پر سنگل نہ لے کر بابر اعظم کو ناراض کرنے کی وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بگ بیش لیگ کے میچ میں سنگل نہ لینے پر بابر اعظم کو ناراض کرنے والے آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا بیان سامنے آگیا۔میچ کے بعد پریزنٹیشن میں سٹیو سمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے  بابر کے شاٹ پر اوور کی آخری گیند پر سنگل نہ لینے کی وجہ بتائی۔

پریزنٹر نے سمتھ سے پوچھا کہ بابر کے شاٹ پر سنگل لینے سے منع کرنے پر آپ کی اور بابر کی کیا گفتگو ہوئی؟جس پر اسمتھ نے جواب دیا کہ 10ویں اوور کے بعد بابر نے مجھ سے کہا کہPower Surge( 2 اوور پرمشتمل بیٹنگ پاوور پلے) لے لو۔ میں نے بابر کو کہا کہ مجھے ایک اوور اور دے دو، میں چھوٹی باؤنڈری کی طرف پاور سرج لے کر 30 رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔ سمتھ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم اس سنگل کو ٹھکرانے پر مجھ سے خوش تھے۔

واضح رہے کہ  بگ بیش میںPower Surge وہ 2اضافی اوورز ہوتے ہیں جن میں فیلڈنگ ٹیم کو صرف 2 فیلڈرز ہی 30 گز کے دائرے سے باہر رکھنے کی اجازت ہوتی ہے، یعنی بیٹرز کے لیے زیادہ باؤنڈریز کا موقع ہوتا ہے۔بیٹنگ ٹیم پاور سرج 11ویں سے 20ویں اوور کے درمیان کسی بھی وقت لیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -