ناقصکارگردی پر وزیر اعلیٰ، محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے ، دی آئی جی علی عامر تبدیل

ناقصکارگردی پر وزیر اعلیٰ، محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے ، دی آئی جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر جرائم کی روک تھام میںناکامی میں ناقص کارکردگی اور شہریوں کو انصاف نہ ملنے کی متعدد شکایات پر لاہور پولیس پر بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کردی گئی ہے جس پر انوسٹی گیشن پولیس لاہور کے سربراہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن علی عامر ملک کو تبدیل کرکے ان کی جگہ چوہدری محمد شفیق گجر کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور تعینات کردیا گیا ہے، اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کے عہدے سے تبدیل ہونے والے علی عامر ملک کو ڈی آئی جی پاکستان ہائی وے پولیس تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور، عبدالرزاق چیمہ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد لاہور میں ایس پی اور ڈی ایس کے علاوہ متعدد افسروں اور انوسٹی گیشن ونگ کے انچارجوں کو بھی اگلے 24 گھنٹوں کے اندر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناءلاہور سے تبدیل ہونے والے ایس ایس پی عبدالرزاق چیمہ کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔