صدارتی الیکشن چھ اگست کو کرانے کافیصلہ

صدارتی الیکشن چھ اگست کو کرانے کافیصلہ
صدارتی الیکشن چھ اگست کو کرانے کافیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدارتی الیکشن چھ اگست کو  کرانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے منظوری دیدی ہے ۔ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات چھ اگست کو  کرانے کافیصلہ کر لیا گیا جس کی سمری حتمی منظوری کیلئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو بھجوائی گئی جنہوں نے سمری منظورکرلی اور الیکشن کے نتائج کا اعلان سات اگست کو کیاجائے گا۔یادرہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک صدر کی موجودگی میں نئے صدر کاانتخاب ہوگا، آئین کے تحت صدارتی عہدہ کی مدت ختم ہونے سے 30دن قبل انتخابات کراناہوتے ہیں جبکہ آٹھ ستمبر کی رات گیارہ بجے صدارتی عہدے کی مدت ختم ہورہی ہے۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -