زرداری چنددن کے مہمان ۔۔۔ صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری ،نئے صدر کیلئے حکومت کا چار ناموں پر غور

زرداری چنددن کے مہمان ۔۔۔ صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری ،نئے صدر کیلئے حکومت ...

اقبال ظفر جھگڑا،غوث علی شاہ اور ممتاز بھٹومیں سرتاج عزیز فیورٹ قرار، گورنر پنجاب کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال

زرداری چنددن کے مہمان ۔۔۔ صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری ،نئے صدر کیلئے حکومت کا چار ناموں پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات چھ اگست کو کرانے کی منظوری دیدی اورقائم مقام صدر مملکت نے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کااستعفیٰ منظور کرلیاجس کے بعد حکومتی جماعت مسلم لیگ ن نے صدر مملکت اور گورنر پنجاب کے لیے مختلف ناموں پر غور شروع کردیاہے ۔بتایاگیاہے کہ خاتون کو بھی گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے چھ اگست کو صدارتی الیکشن کرانے کی منظوری دیدی ہے جبکہ گذشتہ روز ہی صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم کی چھپائی مکمل ہوچکی ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک صدر کی موجودگی میں نئے صدر کاانتخاب ہوگا، آئین کے تحت صدارتی عہدہ کی مدت ختم ہونے سے 30دن قبل انتخابات کراناہوتے ہیں جبکہ آٹھ ستمبر کی رات گیارہ بجے صدارتی عہدے کی مدت ختم ہورہی ہے۔صدارتی انتخابات کیلئے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر اور چاروں ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان پریزائیڈنگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے ۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا استعفیٰ بھی منظور کرلیاہے جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔ سابق گورنر پنجاب کاکہناتھاکہ 13مئی کو ہی وہ اپنا استعفیٰ بھجواچکے ہیں لیکن منظوری کا علم نہیں ۔دوسری طرف وزیراعظم ہاﺅس میں لیگی قیادت صدارتی اور گورنر پنجاب کیلئے امیدواروں کے انتخابات سے متعلق سرجوڑکر بیٹھ گئی اور ابتدائی طورپر صدر مملکت کیلئے چارناموں پر غورکیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ لیگی قیادت کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں اقبال ظفر جھگڑا،غوث علی شاہ،سرتاج عزیز اور ممتاز بھٹوکے نام پر غورکیاگیاجبکہ پارلیمانی بورڈ نے اپنی سفارشات پیش کیں۔ذرائع نے بتایاکہ سرتاج عزیز صدر کیلئے مضبوط امیدوار ہیں ۔اجلاس میں ایک موقع پر خاتون کو گورنر پنجاب بنائے جانے کی تجویز بھی سامنے آئی اور ذکیہ شاہنواز کا نام دیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ سابق جسٹس یا بیوروکریٹ بھی گورنر پنجاب ہوسکتے ہیں تاہم صدارتی انتخابات کو فی الحال فوقیت دی گئی ۔ لاہور سے لیگی ذرائع نے بتایاکہ گورنرپنجاب کیلئے زعیم قادری سمیت چند لوگوں کی فہرست تیار ہے ۔ اجلاس میں پرویز رشید ،اسحاق ڈار ،چوہدری نثار اور شہباز شریف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔