چین ،ہزاروں فٹ بلندی پر واقع ایئرپورٹ کا افتتاح اگست میں ہونے کا امکان

چین ،ہزاروں فٹ بلندی پر واقع ایئرپورٹ کا افتتاح اگست میں ہونے کا امکان

بیجنگ(آئی اےن پی )چین میں ہزاروں فٹ بلند پہاڑ کی چوٹیوں پر بنا ایئرپورٹ اگست میں کھول دیا جائے گا۔غےر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق دنیا میں ایئرپورٹ تو بہت ہیں لیکن چین کا ایک ایئرپورٹ منفرد مقام پرہے۔یہ ایئرپورٹ زمین پر نہیں بلکہ چین کے مغرب میں ہزاروں فٹ بلند پہاڑی سلسلے پر بنا یا گیا ہے۔سطح سمندر سے بائیس سو فٹ بلند اس ایئرپورٹ کو بنانے کیلئے پچاس سے زائد چوٹیوں کو ہموار کیا گیا۔اس کا رن وے ایک اعشاریہ تین میل لمبا اور ایک سو پچاس فٹ چوڑا ہے۔چینی حکام کے مطابق اس ایئرپورٹ کو اگست کے آخر میں کھول دیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر