فلپائن ‘ سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے

فلپائن ‘ سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے

ڑمنیلا (اے پی پی) فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان اماسن فلپائن کے مشرقی علاقے بکول سے ٹکرا گیا ہے اور اس کا دارالحکومت منیلا اوردیگر علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ بکول میں سول ڈیفنس کے سربراہ رافی لیتو الیجاندرو نے میڈیا کو بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کےلئے انتظامات کئے جارہے ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید39 ہزار شہریوں کے تحفظ کےلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر