اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آئر لینڈ کی سابق صدر میری رابنسن کو موسمیاتی تبدیلیوں کےلئے اپنا خصوصی ایلچی نامزد کردیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آئر لینڈ کی سابق صدر میری رابنسن کو موسمیاتی ...

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے آئر لینڈ کی سابق صدر میری رابنسن کو موسمیاتی تبدیلیوں کےلئے اپنا خصوصی ایلچی نامزد کردیا۔ وہ 1997ءسے 2002ءتک اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور2002ءسے اب تک اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے گریٹ لیکس ریجن افریقہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میری رابنسن 23 ستمبر کو نیویارک میں سربراہان مملکت و حکومت کے خصوصی اجلاس کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کریں گی ۔ اقوام متحدہ کے ادارے زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے کو صنعتی انقلاب سے پہلے کی حد سے صرف دو ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تک محدود رکھنے کے خواہاں ہیں تاہم سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اگر انسانی سرگرمیاں اسی طرح جاری رہیں تو رواں صدی کے آخر تک زمین کے اوسط درجہ حرارت میں دو ڈگری کی بجائے4 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر