جاپانی وزیراعظم 25 جولائی کو 5 ممالک کے دورہ پر روانہ ہونگے

جاپانی وزیراعظم 25 جولائی کو 5 ممالک کے دورہ پر روانہ ہونگے

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے 25 جولائی سے لاطینی امریکا کے 5 ممالک کے دورہ پر روانہ ہونگے جس کا مقصد میکسیکو، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، کولمبیا، چلی اور برازیل کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ جاپانی حکومت کے ترجمان یوشی ہیدے سوگا نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم شنزوایبے 25 جولائی سے دو اگست تک لاطینی امریکا کے 5ممالک کا دورہ کریں گے جن میں برازیل، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، میکسیکو، کولمبیا اورچلی شامل ہیں جبکہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو اورکولمبیا کا کسی بھی جاپانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ سوگا کا کہنا تھا کہ وسطی اورجنوب امریکی ممالک جاپانی معیشت کےلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں جس کی وجہ ان ممالک کی تیزی سے ترقی ، معیشت اور قدرتی وسائل ہیں۔

مزید : عالمی منظر