شامی باغیوں کے علاقے میں امداد پہنچانے کی قرارداد منظور

شامی باغیوں کے علاقے میں امداد پہنچانے کی قرارداد منظور

 نیو یا رک( آن لائن )اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کے مطابق امدادی قافلوں کو شامی حکومت کی اجازت کے بغیر باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔اب تک 90 فیصد امداد صرف حکومت کے کنٹرول والے علاقوں میں مقیم لوگوں تک پہنچائی جا رہی تھی۔امید کی جارہی ہے کہ اس قرارداد کی منظوری کے بعد 13 لاکھ افراد کو فوری امداد پہنچائی جائے گی۔تاہم نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ شام کے اندر امدادی قافلوں کو تحفظ کون فراہم کرے گا۔شام کی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح امداد کی فراہمی کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ میں بی بی سی کے نما ئندے نِک برینٹ کا کہنا ہے کہ قرار داد اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی کہ مغرب کو امید تھی اور اس کی وجہ روس اور چین کی جانب سے ویٹو کیے جانے کا خطرہ تھا۔اس قرارداد کے تحت چار سرحدی راستوں نے امداد شام میں پہنچائی جائے گی جن میں قافلے دو مقامات پر ترکی سے ایک عراق اور ایک اردن کی سرحد سے داخل ہوں گے۔برطانیہ کے وزیرِ خارجہ لیم ہیگ کے بقول اس سے بشارالاسد کی امدادی سامان کے راستوں پر اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’کئی لاچار لوگ مکمل طور پر محصور ہیں کیونکہ حکومت ان کے خلاف فاقہ یا ہتھیار ڈالنے کا حربہ استعمال کر رہی۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’سرحد پار سے امداد کی فراہمی کا سلسلہ بنا کسی تعطل کے شروع ہونا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر