یوکرائن کے سابق صدر نے یورپی پابندیوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

یوکرائن کے سابق صدر نے یورپی پابندیوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

کیف(این این آئی)اپنے ملک میں مغرب نواز مظاہروں کے نتیجے میں اقتدار سے محروم ہو جانے والے یوکرائن کے سابق صدر وکٹر یانوکووچ نے اپنے اور اپنے دو بیٹوں پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائن کے سابق صدر یانوکووچ کی طرف سے یہ مقدمہ برسلز کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف یورپی یونین کی اعلی ترین عدالت میں دائر کیا گیا ۔ یورپی عدالت انصاف میں اس نئے مقدمے کے علاوہ یوکرائن کی سابقہ حکومت کی کئی دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی خود پر یورپی یونین کی پابندیوں کے خلاف مقدمے دائر کر رکھے ہیں۔ یورپی یونین نے اس سال مارچ میں یانوکووچ اور ان کے بیٹوں پر کرپشن کے الزام میں پابندیاں عائد کی تھیں۔

مزید : عالمی منظر