ماسکو سب وے ریلوے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

ماسکو سب وے ریلوے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

ماسکو(اے پی پی) روس کے دارالحکومت ماسکو کے سب وے ریلوے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ ماسکو کے ڈپٹی میئر پیوٹر بیری خوئے نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور کم از کم پانچ افراد زیر زمین راستے میں بدستور پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ روسی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس حادثہ سے کم از کم 100افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثہ سلونیسکی بلیووارڈ اور پارک پوپیڈی اسٹیشنوں کے درمیان بجلی کی وولٹیج کے نظام میں خرابی کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے تیز رفتاری سے چلتی ریل گاڑی اچانک رک گئی اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں ۔

مزید : عالمی منظر