میا نما ر کی عدا لت نے ملک کا نقشہ جسم کے نچلے حصے پر ٹیٹو کرا نے پر پا بند ی لگا دی

میا نما ر کی عدا لت نے ملک کا نقشہ جسم کے نچلے حصے پر ٹیٹو کرا نے پر پا بند ی ...

 رنگو ن ( آن لائن ) میا نما ر کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ ملک کا نقشہ جسم کے نچلے حصے پر ٹیٹو کرانےوالے شخص کو تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔میا نما ر کی میزیما ویب سائٹ کے مطابق ضلعی عدالت کے جج نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ سزا کے ساتھ ساتھ 300 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔مندالے ضلعے کے ایڈووکیٹ جنرل کا اس بارے میں کہنا تھا ’ملک کا نقشہ ٹیٹو کی صورت میں جسم کے اوپر کے حصے میں قابل قبول ہے کیونکہ اس سے ملک پر فخر کرنے کا تاثر ملتا ہے۔ لیکن جسم کے نچلے حصے پر ٹیٹو ملک کی بے عزتی کے مترادف ہے۔‘ایڈووکیٹ جنرل سے جب اس بات کی وضاحت مانگی گئی کہ کیا جسم کے غیر مناسب حصوں پر ملک کا نقشہ ٹیٹو کرانے پر سزا ہو سکتی ہے تو ان کا کہنا تھا ’ایسے ٹیٹو پر یونین سیل لا کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ برما کا نقشہ ایک ایبسٹریکٹ تصویر کی مانند ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کی بےحرمتی ہونے دیں۔

مزید : عالمی منظر