نابالغ تارکین وطن کا بحران، امریکی وفد کی ہنڈوراس کے صدر سے ملاقات

نابالغ تارکین وطن کا بحران، امریکی وفد کی ہنڈوراس کے صدر سے ملاقات

ٹیگوشیگللپا(این این آئی) ہنڈوراس کے صدر اورلانڈو ہیرنانڈیس نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ایک وفد کو بتایاہے کہ غربت اور غلط معلومات وسطی امریکی ملکوں سے ہزاروں بچوں کے امریکہ میں غیر قانونی داخلے کے رجحان میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کم عمری میں غیر قانونی تارکین وطن بن جانے والے بچوں سے متعلق بحران کے بارے میں امریکی وفد نے صدر ہیرنانڈیس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ہیرنانڈیس نے کہا کہ غربت، منظم جرائم اور امریکی امیگریشن قوانین میں اصلاحات سے متعلق غلط معلومات بڑی تعداد میں نابالغ بچوں کے امریکہ میں غیر قانونی داخلے کو ہوا دے رہی ہیں۔ وسطی امریکی ملکوں سے یہ کم سن شہری رہائش کے قانونی اجازت ناموں کے لیے غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچ رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر