جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کےلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کےلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا نے 4 سال کے دوران پہلی مرتبہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کے تحفظ کے منصوبوں کےلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی کورین وزارت یونیفیکیشن کے مطابق یہ اقدام شمالی کوریا کو براہ راست امداد دینے پر عائد پابندی پر اثر انداز نہیں ہوگا جو کہ 2010ءمیں عائد کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق جنوبی کوریا شمالی کوریا میں زراعت، لائیو سٹاک کے فروغ اور صحت کی سہولیات کےلئے 29 لاکھ ڈالر امداد دیگا جبکہ امداد شمالی کوریا میں کام کرنے والی سول تنظیموں کو دی جائے گی جس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

مزید : عالمی منظر