ڈیوڈ کیمرون نے فلپ ہمونڈ کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا

ڈیوڈ کیمرون نے فلپ ہمونڈ کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے فلپ ہمونڈ کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے آئندہ سال عام انتخابات کے پیش نظر اپنی کابینہ میںردوبدل کرتے ہوئے منگل کو فلپ ہمونڈ کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔فلپ ہمونڈ 2011ءسے برطانیہ کے وزیر دفاع چلے آرہے تھے انہوں نے ولیم ہیگ کی جگہ لی ہے جنہوں نے پیر 14جولائی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

مزید : عالمی منظر