بوکو حرام کے سربراہ کا طالبات کے بدلے شدت پسندوں کی رہائی کا مطالبہ

بوکو حرام کے سربراہ کا طالبات کے بدلے شدت پسندوں کی رہائی کا مطالبہ

ابوجہ(این این آئی)نائیجیریا کے شدت پسند مسلمانوں کے گروپ بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیکاو¿ نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے تمام زیر حراست ساتھی شدت پسندوں کو رہا کر دے۔ اپنے ایک نئے ویڈیو پیغام میں شیکاو¿ نے کہا کہ ان کے گروپ نے جن دو سو سے زائد طالبات کو تین ماہ کے عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے، انہیں بوکو حرام کے زیر حراست ارکان کی آزادی کے بدلے رہا کیا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں بوکو حرام کے سربراہ نے لاگوس میں تیل کے ایک بڑے ڈپو پر دو حالیہ حملوں کی ذمے داری بھی قبول کر لی۔

مزید : عالمی منظر