باغی اور یوکرینی فورسز فوری جنگ بندی کریں ، روس ،جرمنی کی اپیل

باغی اور یوکرینی فورسز فوری جنگ بندی کریں ، روس ،جرمنی کی اپیل
باغی اور یوکرینی فورسز فوری جنگ بندی کریں ، روس ،جرمنی کی اپیل

  

      ریوڈی جنیرو(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلامیرکل اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرائن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے یوکرائن حکومت اور باغیوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے، میرکل اورپیوٹین درمیان یہ ملاقات برازیل کے دارلحکومت ریو ڈی جنیرو میں ہوئی ،پیوٹن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف اور میرکل کے ترجمان شٹیفان زائبرٹ نے بتایاکہ دونوں رہنماو¿ں نے اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ یوکرائن کے حوالے سے رابطہ گروپ کا کام جس قدر جلدی ممکن ہو بحال ہو جانا چاہیے، یہ رابطہ کاری ممکنہ طور پر ویڈیو کانفرنسنگ کی صورت میں ہوسکتی ہے،پپوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی فوج کی جانب سے روسی سرزمین پر شیلنگ قابلِ قبول نہیں۔

مزید : عالمی منظر