ارجنٹائن میڈیا کا شکست کے باوجود ٹیم کو خراج تحسین

ارجنٹائن میڈیا کا شکست کے باوجود ٹیم کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیونس آئرس( نیٹ نیوز)ارجنٹائن میڈیا نے فائنل میں شکست کے باجود ٹیم کی کارکردگی کو سراہااور ٹیم کو ہیرو قرار دیا۔ موقر اخبار کاکہنا ہے کہ ٹیم نے فائنل میں حریف ٹیم کےخلاف سخت مقابلہ کرکے قوم کا دل جیت لیا۔ ٹیم ہار کے باوجود بھی قوم کے ہیرو رہے گی۔ایک اور اخبا ر ے لکھا کہ خواب ٹوٹ گئے، ارجنٹائن نے پاورفل جرمنی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ٹیم کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنےپر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔شہرت یافتہ اخبار نے لکھا کہ تھینک یو ورلڈ کپ ٹیم ، ملک میں خوش آمدید کہا جائے گا۔اخبار نے مزید لکھا کہ ٹیم نے آخری وقت تک حریف ٹیم جرمنی کا مقابلہ کیا ،ٹیم نے جرمنی کو برازیلی ٹیم جیسا سلوک کرنے سے کا موقع نہیں دیا۔ جریدے کا کہنا ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کے بغیروطن لوٹے گی لیکن ہمیں ٹیم پر فخر ہے اور پلیئرز ہمارے دلوں میں ہیروبن کر رہینگے۔