چار روزہ میچ، بھارتی اے ٹیم 501 رنز بناکر آﺅٹ، نمان اوجھا کی سنچری

چار روزہ میچ، بھارتی اے ٹیم 501 رنز بناکر آﺅٹ، نمان اوجھا کی سنچری

برسبین( نیٹ نیوز) بھارتی اے ٹیم چار روزہ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا اے کی پہلی اننگز 423 رنز کے جواب میں 78 رنز کی برتری کے ساتھ 501 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ نمان اوجھا نے 110 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یہ ان کی تین اننگز میں مسلسل تیسری سنچری ہے، پہلے چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 219 اور دوسری میں 101 رنز بنائے تھے۔ دونوں اننگز میں وہ ناقابل شکست رہے۔ امیش یادیو 90 اور کپتان منوج تیواری 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے چاڈ سیئرز نے پانچ اور بین کٹنگ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی