آسٹریلیا اور بیلجیئم کی فٹ بال ٹیموں کے مابین فرینڈلی میچ ستمبر میں کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اور بیلجیئم کی فٹ بال ٹیموں کے مابین فرینڈلی میچ ستمبر میں کھیلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنلسٹ ٹیم بیلجیئم کے خلاف ستمبر میں فرینڈلی میچ کھیلے گی۔ بیلجیئم فٹ بال ایسوسی ایشن نے آسٹریلیا سے فرینڈلی میچ کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بیلجیئم فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد بیلجیئم کا یہ پہلا انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ حالیہ ورلڈ کپ میں بیلجیئم کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ابتدائی راﺅنڈ میں اپنے تینوں میچز ہار کر باہر ہوگئی تھی۔
 واضح رہے کہ میچ کے وینیو کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔