ٹور ڈی فرانس، اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے دسواں مرحلہ جیت لیا

ٹور ڈی فرانس، اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے دسواں مرحلہ جیت لیا

پیرس( نیٹ نیوز) اٹلی کے نامور سائیکلسٹ ونسینزو نیبالی نے ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ جیت لیا ہے۔ ہسپانوی سائیکلسٹ البرٹو کونٹاڈور انجری کے باعث ریس سے باہر ہوگئے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں شرکا کو161.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ مرحلے کے آغاز میں ہی دو بار کے سابق چیمپئن سپین کے البرٹو کونٹاڈور انجری کا شکار ہوکر ریس سے باہر ہوگئے مگر اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے ہمت نہ ہاری۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے، 27 منٹ اور 26 سیکنڈز میں طے کرکے نہ صرف مرحلہ اپنے نام کیا بلکہ ایک مرتبہ پھر ییلو جرسی پر قبضہ جمالیا۔    

مزید : کھیل اور کھلاڑی