کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ آج لاہور پہنچیں گے

کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ آج لاہور پہنچیں گے

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ زمبابوے کے گرانٹ فلاور اور جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر گرانٹ لوڈن دو سال کے لئے اپنی ذمے داریاں سنبھالنے آج لاہورآئیں گے۔دونوں ہیڈ کوچ وقار یونس کو رپورٹ کریں گے۔وقار یونس اور قومی ٹیم کے اسپین بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے پہلے ہی اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔گرانٹ فلاور کی ذمے داری سب سے اہم ہوگی کیوں کہ پاکستانی ٹیم گذشتہ کئی سالوں سے بیٹنگ کے شعبے میں مشکلات سے دوچار ہے۔وہ اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔گرانٹ لوڈن اس سے قبل بنگلہ دیش ٹیم کے ساتھ رہ چکے ہیں۔دونوں غیر ملکی کوچز لاہور میں پاکستانی ٹیم کے تر بیتی کیمپ سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے اور پاکستان ٹیم کے ساتھ سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی