دھونی کی جگہ کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقررکرنا چاہیے، آئن چیپل

دھونی کی جگہ کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقررکرنا چاہیے، آئن چیپل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ای این چیپل نے کہا ہے کہ بھارت کو مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقررکرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں ای این چیپل نے کہاکہ بھارت کو مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقررکرنا چاہیے کیونکہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک درست فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دھونی کو اب اپنی کرکٹ کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلینا چاہیے جس کیلئے یہ ایک بہترین وقت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اب تازہ دم قیادت کی ضرورت ہے لیکن بھارتی سلیکٹرز ایسے کڑوے فیصلے کرنے سے ڈرتے ہیں جو مستقبل کیلئے نقصان دہ ہیں ۔ ای این چیپل نے کہاکہ آسٹریلوی سلیکٹرز ہمیشہ بڑتے فیصلے کرتے ہیں ،ان کیلئے کھلاڑیوں سے زیادہ کرکٹ اہم ہے ، 27سالہ ویرات کوہلی اس عہدے کیلئے انتہائی مناسب امیدوار ہیں ۔ای این چیپل نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی اچھے کپتان ثابت ہوئے لیکن اب وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں ان سے مزید توقع رکھنا درست نہیں ہوگا۔