پاکستان کی جوڈو ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

پاکستان کی جوڈو ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی جوڈو ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے بتایا کہ ورلڈ جوڈو چیمپین شپ آئندہ ماہ 23 سے 31 اگست تک روس میں کھیلی جائے گی جس کے لئے آئندہ ہفتے پانچ کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو این او سی کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کے لئے یہ کوالیفائنگ راﺅنڈہے۔