زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز آئندہ ماہ اگست میں شروع ہوگی

زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز آئندہ ماہ اگست میں شروع ہوگی

ہرارے ( نیٹ نیوز)زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز اگلے ماہ اگست میں کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کی میزبانی زمبابوے کرے گا ۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کھیلاجائے گا۔ یہ ٹیسٹ میچ 9 سے 13اگست تک کھیلا جائے گا ۔ اس ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ 19اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21اگست کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی