ساﺅتھ ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ آئندہ ما ہ ہو گی

ساﺅتھ ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ آئندہ ما ہ ہو گی

 کراچی (این این آئی)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور ساﺅتھ ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے ساﺅتھ ایشین کیڈٹ اینڈ جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 27 سے 29اگست تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔ چمپئن شپ میں پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا، مالدیپ ، بھوٹان اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ چیمپین شپ میں جونیئر بوائز ٹیم ، جونیئر گزلز ٹیم ، جونیئر بوائز سنگلز ، جونیئر گرلز سنگلز ، جونیئر بوائز ڈبلز ، جونیئر گزلز ڈبل ، کیڈٹ بوائز ٹیم ، کیڈٹ گزلز ٹیم ، کیڈٹ بوائز سنگلز ، کیڈٹ گرلز سنگلز کے ایونٹس شامل ہیں ۔ اس انٹرنیشنل ایونٹ سے ملک میں دیگر کھیلوں کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی اور اس ایونٹ سے دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں ہر طرح کے ایونٹس کا انعقا د ہوسکتا ہے ۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی