اتھلیٹ مو فرح کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک

اتھلیٹ مو فرح کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( نیٹ نیوز) ڈبل اولمپک اور ورلڈ چیمپئن مو فرح کی فٹنس مسائل کی وجہ سے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 3 اگست تک گلاسگو میں ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں برطانوی ایتھلیٹ مو فرح نے کہا کہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کےلئے پرامید ہیں تاہم اس کا انحصار فٹنس پر ہے۔ 31 سالہ ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں ٹریننگ کی اجازت دے دی ہے مگر ریس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کریں گے۔ واضح رہے کہ مو فرح نے 2012 اولمپکس گیمز میں 5 ہزار اور 10 ہزار میٹر ریس اپنے نام کی تھی۔ کامن ویلتھ گیمز میں 5 ہزار میٹر ریس 27 جولائی جبکہ 10 ہزار میٹر یکم اگست کو ہوگی۔