جرمن اسٹرائیکر ماریو گوئٹز ےکو”فٹبا ل کادیوتا“ ہے ، جرمن میڈیا

جرمن اسٹرائیکر ماریو گوئٹز ےکو”فٹبا ل کادیوتا“ ہے ، جرمن میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 برلن( نیٹ نیوز)جرمن میڈیا فیفا ورلڈ کپ میں ٹیم کے عالمی چیمپئن بننے پر خوشی سے نہال ہوکراسٹرائیکر ماریو گوئٹز ےکو”فٹبا ل کادیوتا“قراردیدیا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے برازیلی سرزمین پر قومی پرچم کے تین رنگوں کی بہترین واضاحت تین لفظوں میں کی ہے ٹیم نے کھیل،بمقابلہ اورڈرامائی انداز میںشاندار اکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔موقر اخبار بلڈ ڈیلی نے لکھا کہ جرمن عالمی چیمپئن بن گیا۔کوچ کی محنت رنگ لائی اورکھلاڑیوں نے ارجنٹینا کا خواب چکنا چور کردیا۔شہرت یافتہ رونامہ نے لکھا کہ جرمنی نے 1954،1974،1990 اور 2014 میں فٹبال کی دنیا میں بادشاہت قائم کرلی۔مشہور جریدے نے لکھا کہ پہلی بار یورپین ٹیم جرمنی نے لاطینی امریکا میں ورلڈ کپ ٹرافی جیت لی۔برلن آن لائن نے لکھا کہ” ماریو گوٹز فٹبال کا دیوتا ہے“ اور اس نے ٹیم کو فتح سے ہمکنا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ہم گوٹز کے شکرگزار ہیں کہ اس نے پوری قوم کو خوشی سے نہال کردیا۔