دسویں قومی خواتین فٹبال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

دسویں قومی خواتین فٹبال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)دسویں قومی خواتین فٹبال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔چیمپیئن شپ میں صوبائی،،ریجنل اور کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی خواتین فٹبال چیمپیئن شپ گیارہ اگست سے اکتیس اگست تک ملک کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی۔۔چیمپیئن شپ میں چاروں صوبائی ٹیمیں، اسلام آباد،،فاٹا،،آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ ٹاپ فٹبال کلبز کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔۔ چیمپیئن شپ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔